عماد وسیم کی واپسی کس معاہدے کے تحت ہوئی ؟ چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کس معاہدے کے تحت ہوا؟ چیئرمین پی سی بی نے دورانِ پریس کانفرنس سب بتا دیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ ’’عماد وسیم نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے، اس میں ان کی کوئی خاص کنڈیشنز ہیں یا ان پر بھی سینٹرل کنٹریکٹ والی پالیسیاں لاگو ہوں گی‘‘؟
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر،عماد وسیم کے بعد ایک اور کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا
صحافی کے سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس وقت ورلڈکپ کی ضرورت ہے، اس سے پہلے وہاب ریاض دیکھ رہے تھے، سب کا یہی خیال ہے کہ ٹیم کا مضبوط ہونا ضروری ہے، ان کے ساتھ سیدھی سے بات ہوئی ہے، ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات ہوئی ہے، آپ آ جائیں اور کھیلیں،کوئی این او سی کی بات نہیں ہوئی، ہم انہیں کوئی این او سی نہیں دیں گےوہ ملک کیلئے کھیلیں اور تمام پلیئرز کیلئے کھیلیں۔