(اسرار خان)باغبانپورہ کے علاقے میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک وحید کی گاڑی چیک کرنا تھانیدار کو مہنگا پڑ گیا ، سب انسپکٹر یاسر نصیب کا تبادلہ جیوڈیشل ونگ میں کر دیا گیا،پولیس اہلکاروں اور ملک وحید کے مابین گفتگو کی موبائل ویڈیو منظر عام پر آ گئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر یاسر نصیب نے اہلکاروں کے ہمراہ کالے شیشوں والی ایک گاڑی روکی،گاڑی مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک وحید کی نکلی جو خود بھی گاڑی میں موجود تھے،ویڈیو میں ملک وحید کہتے ہیں کہ وہ ملک وحید ہیں، کوئی ایرا غیرا ایم پی اے نہیں ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم پی اے ملک وحید پولیس اہلکاروں کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ کیمرے کے سامنے معافی مانگیں، ورنہ انجام اچھا نہیں ہو گا،تاہم سب انسپکٹر یاسر نصیب اور اہلکاروں نے ایم پی اے ملک وحید سے معافی مانگ کر اپنی جان چھڑائی ،واقعہ کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے سب انسپکٹر یاسر نصیب کا تبادلہ جوڈیشل ونگ میں کر دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: روزہ داروں کیلئے اچھی خبر، گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی