لاکھوں تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم، امریکا چھوڑنے کا حکم

Mar 24, 2025 | 11:49:AM
لاکھوں تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم، امریکا چھوڑنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں 24 اپریل تک ملک چھوڑنے کا حکم دےدیا۔

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق اس فیصلے کا نشانہ کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا کے شہری بنیں گے جو سابق صدر جو بائیڈن کی امیگریشن اسکیم کے تحت امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔

یہ فیصلہ منگل کو جاری کیے جانے والے صدارتی حکم نامے کے تحت نافذ ہو گا،اور وفاقی رجسٹر میں شائع ہونے کے 30 دن بعد متاثرہ افراد قانونی تحفظ سے محروم ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈین وزیرِاعظم کا قبل ازوقت انتخابات کرانے کا اعلان

امیگریشن امور پر کام کرنے والی تنظیم"ویلکم یو ایس" نے متاثرہ افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر امیگریشن وکیل سے رجوع کریں تاکہ ملک میں رہنے کے لیے کوئی قانونی راستہ تلاش کیا جا سکے۔