سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
شہید ذوالفقار بھٹو کی برسی کے حوالے سے سندھ بھر کے تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں بھی عام تعطیل ہو گی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)حکومت سندھ نے 4 اپریل کو شہید ذوالفقار بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق 4 اپریل کو سندھ بھر کے تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں عام تعطیل ہو گی،اس بار سندھ کے سرکاری ملازمین لمبی چھٹیاں کریں گے،سندھ میں 29 اور30 مارچ کوہفتہ اتوارکی چھٹی ہوگی جس کے بعد31 مارچ سے 2 اپریل عیدالفطر کی چھٹیاں ہونگی۔
4اپریل کوشہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی جبکہ 5 اور6اپریل کو ہفتہ اتوارکی چھٹیاں ہوں گی، اس لحاظ سے سرکاری ملازمین8روزچھٹیاں منائیں گے۔
خیال رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں اعزازات کی تقسیم کی تقریب میں سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عید پر مٹن اور بیف کتنے روپے فی کلو ملے گا؟حیران کن خبر سامنے آ گئی
یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تقریب میں شریک ہوئے ، خاتون اول آصفہ بھٹو بھی تقریب میں موجود تھیں۔
تقریب میں سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا گیا،ذوالفقارعلی بھٹو کی صاحبزادی صنم بھٹو نے اعزاز وصول کیا۔