گورنر پنجاب نے منظور شدہ متعدد بلوں کی توثیق کر دی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے اسمبلی سے منظورہونےوالے متعدد بلوں کی توثیق کر دی۔
گورنر پنجاب کی جانب سے صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے والے متعدد بلوں کی توثیق کے بعد مذکورہ بل ایکٹ بن کر فوری نافذالعمل ہو گئے۔
سلیم حیدر خان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی بل) 2025 اور صوبائی موٹر وہیکل (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دی،انہوں نے پنجاب ویگرینسی ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی حکومت نے حج 2025ء کیلئے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دیدی
پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بل، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل بھی منظور کر لیا گیا۔ جبکہ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی بل 2025 اور نوٹریز ترمیمی بل 2025 کی بھی توثیق کر دی گئی ہے۔