پاکستان کمشنر کراچی نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

Mar 24, 2025 | 17:41:PM
پاکستان کمشنر کراچی نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے،کمشنر کراچی کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ہر قسم کے جلسے، جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

شہر میں دفعہ 144 ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر لگائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے پیش نظر پولیس کی جانب سے درخواست کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں :یااللہ کرم فرمانا،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، خشک سالی کا خدشہ