ایکو سٹار سپر لیگ پولو کپ 2025 کا شاندار آغاز 

Mar 24, 2025 | 22:22:PM
ایکو سٹار سپر لیگ پولو کپ 2025 کا شاندار آغاز 
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معروف کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ ایکو اسٹار نے لاہور پولو کلب کے اشتراک سے ایکو اسٹار سپر لیگ 2025 کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔

ایکو سٹار سپر لیگ پولو کپ چار ہفتوں تک جاری رہے گی جس میں 10  ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایکو اسٹار کے ڈائریکٹر طہٰ محمد نسیم نے بتایا کہ ایکو سٹار ہمیشہ سے کھیلوں کی ترقی اور بہترین معیار کے فروغ کے لیے کوشاں رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ لاہور پولو کلب کے ساتھ مل کر ایکو اسٹار سپر لیگ پولو کپ 2025 کا انعقاد کرنے کا مقصد کھیلوں کی سرپرستی کرنا اور کمیونٹی کے لیے معیاری اسپورٹس انٹرٹینمنٹ فراہم کرنا ہے۔

ایکو سپر لیگ پولو کپ چار ہفتے جاری رہے گی، جس میں دو الگ الگ ٹورنامنٹس ہوں گے، ہر ٹورنامنٹ دو ہفتے پر مشتمل ہوگا جس میں ملک کے بہترین پولو کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں :پاک بنگلہ دیش سیریز سے ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ