فلم " بلیک" کی معاون اداکارہ عائشہ کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلم ’بلیک’ میں رانی مکھرجی کے بچپن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائشہ کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
کہا جاتا ہے کہ سال 2005 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’بلیک’ ہیلن کیلر کی زندگی اور جدوجہد سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی۔ اس فلم میں ایک نابینا اور بہری لڑکی کی کہانی ہے اور ایک باصلاحیت استاد جو اس کی زندگی میں روشنی لے کر آتا ہے۔
اس فلم میں امیتابھ بچن نے ایک سخت استاد کا کردار ادا کیا جس کی تربیت کے باوجود رانی مکھرجی کے کردار کے ساتھ ان کا رشتہ وقت کے ساتھ گہرا ہوتا جاتا ہے۔
فلم میں ایک دل دہلا دینے والا منظر ہے جب رانی مکھرجی اپنے استاد سے پہلا بوسہ محسوس کرتی ہے۔ امیتابھ بچن نے اس کردار میں اتنی گہرائی اور وزن ڈالے کہ فلم کا ہر لمحہ جذباتی طور پر اثر انداز ہوا۔
ان ہی کے ساتھ فلم میں رانی مکھرجی کے چائلڈہوڈ ایرا کو خوبصورتی کو پیش کرنے والی عائشہ کپور بھی منظر عام پر آئیں جنہوں نے اب اپنے دیرینہ دوست آدم اوبرائے سے شادی کرکے نئی زندگی کی شروعات کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ چھوٹی سی بچی، جس نے فلم میں ایک معصوم اور جذباتی کردار نبھایا تھا، اب بڑی ہو چکی ہیں اور اپنی نئی زندگی کا آغاز کر چکی ہیں۔
عائشہ کپور کی شادی ان کے قریبی دوست اور ساتھی آدم اوبرائے سے ہوئی، جس کی خبر سامنے آتے ہی ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں نئی زندگی کی مبارکباد دی۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ عائشہ کپور اور ان کے شوہر آدم اوبرائے کی شادی کی دلکش جھلکیاں وائرل ہیں جس میں ننھی رانی کو شادی کے بعد گاڑی سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شادی کے دن پر دلہنیا کے لُک کی بات کریں تو اداکارہ عائشہ کپور نے اپنی شادی میں بلش پنک لہنگا چولی کا انتخاب کیا، جس میں وہ نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ساتھ ہی انہوں نے اپنی دلہن کی تیاری کو لیئرڈ ڈائمنڈ نیکلس، میچنگ ایئر رنگز، مانگ ٹیکا اور نتھ سے مکمل کیا۔
اور خوبصورتی میں چار چاند لگاتے ہوئے کم سے کم میک اپ کے ساتھ بولڈ لپ اسٹک کا انتخاب کیا صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنے بالوں کا خوبصورت بن بنایا اور اسے پھولوں سے بھی سجایا۔دولہا دلہن کے قریبی دوست شائرہ کپور نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر شادی کی جھلکیاں شیئر کیں۔
پہلی پوسٹ میں شادی سے قبل ہونے والی تقریبات کے لمحات کی ایک خوبصورت کولاج شامل تھا جس میں مہمانوں اور جوڑے کے خوشگوار لمحات محفوظ کیے گئے۔ اس موقع پر عائشہ نے میجینٹا پنک لہنگا چولی پہنی جبکہ آدم اوبرائے بیج کلر کے کُرتا پاجامہ اور ایمبرائڈری والے ہاف جیکٹ میں نظر آئے۔
اگلی پوسٹ میں دلہن کے بڑی تقریب کے لیے تیار ہونے کے چند خوبصورت شاٹس شامل تھے۔ ورسملہ کے بعد، جب عائشہ اور آدم نے ایک دوسرے کو اپنا ہمسفر تسلیم کر لیا، تو وہ باغ میں جا کر اپنے پیاروں کے ساتھ حسین اور خوش مزاج تصویریں کھنچواتے رہے۔
جیسے ہی ان جھلکیوں نے سوشل میڈیا کا رخ کیا وہیں سوشل میڈیا صارفین اور لاکھوں فینز کی جانب سے جوڑے کو نئی زندگی کی مبارک اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں :کیا ٹک ٹاکر جنت مرزا بیرون ملک شادی کرنا چاہتی ہیں؟