بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ بہتر طریقے سے امور کو چلایا:راجہ پرویز اشرف

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گورنر ہاوس لاہور کے افطار ڈنر میں شرکت کی ، اس موقع پر سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے گورنر ہاوس لاہور میں افطار ڈنر میں شرکت کی، بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ بہتر طریقے سے جارجہ امور کو چلایا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ وہ ویژن ہے بھٹو خاندان کا ہی ہے، عید کے بعد ہم تنظیم کو بھی مکمل کریں گے اور گھر گھر کے لیے نکلیں گے، پیپلزپارٹی کے ساتھ پنجاب میں ہمیشہ زیادتی ہوتی ہے، صدر آصف علی زرداری نے کل ثابت کر دیا کہ ملک کا سب سے بڑا اعزاز بھٹو شہید کو دیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں چیئرمین پیپلزپارٹی کا مشکور ہوں جو میری دعوت پر لاہور تشریف لائے، میں تمام لیڈرشپ اور جیالے جیالیوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں، آج واضع ہو گیا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں زندہ ہے۔آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے، پنجاب پیپلزپارٹی کا ہے۔
انھوں نے کہا کہ انشا اللہ بلاول بھٹو زرداری کو ہم سب اپنے ووٹ سے وزیراعظم کی کرسی پر بٹھائیں گے، میں نے کوشش کی ہے کہ پنجاب کے عوام کے لیے کھلے رکھے ہیں، میں یقین دلاتا ہوں کہ میرے ہوتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ورکرز کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکے گا۔
گورنر نے کہا کہ میرا جینا مرنا پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے، ہم نے اس رمضان میں آٹھارہ افطار پارٹیاں کی ہیں۔
مزید پڑھیں :گورنر پنجاب کا افطار ڈنر،بلاول بھٹو کی جیالوں کی بڑی تعداد کیساتھ افطاری،کون شریک ہوا؟