برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46 روپے کمی

May 24, 2024 | 11:44:AM
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46 روپے کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چکن کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ،لاہور میں  برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی، فی کلو قیمت میں 46 روپے  کم ہو گئی۔

مرغی کا گوشت مزید 46 روپے سستا ہونے سے 392 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 438 روپے تھی،برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں چار روز کے دوران 85 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، انڈوں کی قیمت 251 روپے فی درجن ہے،زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 260 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 270 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا کے علاقے مڈ رانجھا میں 300 کلو مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑی ہے،ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردہ مرغیوں کو موقع پر تلف کر دیا گیا، ملزموں کو گاڑی سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹیکس میں کمی، آسان شرائط پر بلاسود قرضے  ملیں گے