بانی پی ٹی آئی کے اپنے لوگ کہتے ہیں شیخ مجیب والا سلوک ہوجائے گا: عظمیٰ بخاری

May 24, 2024 | 17:01:PM

(راو دلشاد) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اپنے لوگ کہتے ہیں شیخ مجیب والا سلوک ہوجائے گا۔

وفاقی دارالحکومت لاہور میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کاآٹھواں اجلاس ہوا ، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ سی ای او تعیناتی ، روڈا کےلئے 2 تکنیکی ایکسپرٹس، 2 کمپنیوں کے درمیان سیٹلمنٹ ، 12 رکنی کمیٹی یونیورسل ہیلتھ کےلئے بنائی گئی، سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی منظوری دی گئی ماحولیاتی انڈونمنٹ فنڈ ، وفات پا جانے والے پولیس اہلکاروں کےلئے فنڈز مختص کرنے، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈی جی کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: رکن پارلیمنٹ اچانک مستعفی، وجہ بھی بتا دی

انہوں نے مزید کہا کہ کیبنٹ نے مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا کہ 3 ماہ میں غریب و عام آدمی کیلئے مہنگائی کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات کیے، چاول 100 روپے فی کلو سستا، گیس سلنڈر 3500 روپے کی بجائے 2500 روپے ، آٹا، گھی سستا، ٹرانسپورٹ کرایے کم ، سیمنٹ و سریا سستا اور ڈالر بھی مستحکم ہوا ہے ۔

عظمی بخاری نے کہا کہ ٹیکس فری آئی ٹی زون کا افتتاح کردیا گیا ہے، جعلی سوشل میڈیا سے تشہیر کی ضرورت نہیں ہے، اڈیالہ جیل کے مہمان جو لاکھوں روپے میں پڑتے ہیں، جب بھی پیشی ہوتی ہے یا ملاقات کےلئے کوئی آتا ہے تو رئیس نامی جی ٹی وی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو شکایت کرتا ہے کہ عدالت پیشی پر کوئی ملنے نہیں دیتا، اوپر سے الگ پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ مجھے کسی سے ملنے نہیں دیا جاتا یا شیشہ لگایا جاتا ہے، جب ڈیلی ٹیلی گراف میں زہریلا کالم چھپتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ مجھے مار دیا جائے گا یا زہر دے دیا جائے گا اور میری بیوی کو قتل کر دیا جائے گا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی کمیٹی نے رپورٹ دی ہے کہ پیمرا سے بانی پی ٹی آئی کے اپنے لوگ کہتے ہیں شیخ مجیب والا سلوک ہوجائے گا، منظم پروپیگنڈا اڈیالہ جیل سے شروع ہوتا ہے اور سوشل میڈیا پر نفرت بکھیری جاتی ہے، کرائمنل لا سی آر پی سی واضح ہے اگر کسی کے خلاف کوئی ایکشن ہوتو وہ ہو سکتا ہے، انکوائری ہوم ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی آفس نے دی جس میں کہا گیا 11 بار باہر اور اندر شر انگیزی پھیلائی گئی ہے، ہارپک کے قطروں کا رنگ بھی پتہ ہوتا ہے، اداروں کے خلاف نفرت پھیلنا اس جماعت کا کام ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ نیا انقلابی بالکل نہیں سوچ رہے، پاکستان کی سلامتی کے ادارے معیشت، عوام کے بھلے کا سوچ رہے ہیں، یہ ٹولہ 1971 کا خوشی سے اظہار کرکے شیخ مجیب الرحمن بننے کی کوشش کررہا ہے، یہ جو لندن پلان کی بات کرتے ہیں دراصل وہ اپنا پلان بتاتے ہیں جو طاہر القادری کے ساتھ مل کر بنایا، ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے، اگر ہم میں سے کوئی نہیں ہوگا تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مزیدخبریں