ضمنی انتخابات میں دھاندلی کامعاملہ، پی ٹی آئی رہنما پرویز الٰہی کو نوٹس جاری

May 24, 2024 | 18:20:PM

(عثمان خان) ضمنی انتخابات میں دھاندلی کامعاملے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویزالہی کونوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں دھاندلے کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) چودھری پرویز الٰہی کو نوٹس جاری کر دیا، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت 29مئی (بروز بدھ) کو ہو گی، الیکشن کمیشن نے کازلسٹ بھی جاری کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں جاری ہیٹ ویو کی حالیہ لہر کب تک جاری رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی پی 32 گجرات کے ریٹرننگ افسر سے 3 روز میں رپورٹ طلب کی تھی اور اس حلقے سے کامیاب امیدوار چودھری موسیٰ الٰہی کوبھی نوٹس جاری کیاتھا۔

مزیدخبریں