مہنگا سوئٹر کیوں پہنا؟ بابراعظم مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم مہنگا سوئٹر پہننے کے سبب سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔
دو روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ نے دورہ آسٹریلیا کیلئے پریکٹس سے قبل ہیڈ کوچ و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ، اسپن اور فاسٹ بالنگ کوچز سے اس ملاقات کی جسکی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو بابر اعظم اور ان کا سوئٹر ایک ساتھ شہ سرخیوں میں حصہ بناتے نظر آئے۔
Pakistan squad assembles!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2023
The training camp ahead of the Australia tour begins tomorrow at Pindi Cricket Stadium #AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/6hY9BBpYCe
سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی ایک تصویر میں بابر اعظم لیگ اسپنرعثمان قادر اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے ساتھ کھڑے دیکھے جاسکتے ہیں۔
مذکورہ تصویر میں بابر اعظم نے نیلا سوئٹر پہن رکھا ہے جس پر ایک بھالو بنا ہوا ہے۔ جہاں اس سوئٹر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا وہیں اس کی قیمت نے سب کے ہوش اُڑا دیے۔
کرکٹرز کی اس میٹنگ کی لائم لائٹ چرانے والے مذکورہ سوئٹر سے مماثلت رکھتا ایک سوئٹر ’رالف لوئرن‘ کی ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے جس کی قیمت 543 امریکی ڈالر درج ہے جو کہ تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے۔
مزید پڑحیں: دیامیر بھاشہ ڈیم کے مقام پر 30 نومبرکو دریائے سندھ کے پانی کا رخ موڑ دیا جائے گا
بابر اعظم کے اس مہنگے ترین سوئٹر کی قیمت کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بابر کی فضول خرچی پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ میں نے اپنی والدہ کو بابر اعظم کی تصویر دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ والا سوئٹر مجھے بھی چاہئے پر جیسے ہی انہوں نے قیمت دیکھی تو مجھے وہاں سے جانے کو کہہ دیا‘ جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’ بہت مہنگی لے لی، راجہ بازار میں 500 روپے میں ڈیل کروادیتا‘، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ اتنا مہنگا سوئیٹر پہن کر بھی بندہ پینڈو لگے تو فائدہ؟ ‘
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’بچوں والا سوئیٹر لگ رہا ہے‘ ، جبکہ اور صارف کا کہنا تھا کہ ’ لگتا ہے کہ اس نے بھی اپنا ڈپریشن شوپنگ پہ نکالا ہے‘۔