ممبئی ائرپورٹ کو دھماکے سے اڑانے کی ’ای میل‘ موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی کے بین الاقوامی ائرپورٹ کے ٹرمینل نمبر 2 کو بم سے اُڑانے کی دھمکی آمیز ’ای میل ’موصول ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے جمعرات کو ممبئی ائرپورٹ کو ایک ای میل بھیجی، جس میں ”دھمکی“ دی گئی ہے۔
ای میل میں کہا کہ ائرپورٹ انتظامیہ بٹ کوائن میں 10 لاکھ امریکی ڈالرادا کرے ورنہ وہ ٹرمینل نمبردو کو بم سے اڑا دے گا۔
مزید پڑھیں: باب دوستی سے تجارتی سرگرمیاں پانچویں روز بھی معطل
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے 48 گھنٹے کے اندر ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
دھمکی آمیز ای میل کل ممبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ کے فیڈ بیک میل آئی ڈی کے ان باکس میں پائی گئی، جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی ہے۔