(24 نیوز) قلات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قلات اور گرد و نواح میں جمعے کی شب 9 بج کر 11 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: ملک کے مختلف حصو ں میں بارش کا امکان ، سردی میں مزید اضافے کی پیشگوئی
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 اور گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز قلات سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
قلات کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔