پی ٹی آئی احتجاج؛ دلہا، دلہنیا کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا  

Nov 24, 2024 | 17:31:PM
پی ٹی آئی احتجاج؛ دلہا، دلہنیا کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا  
کیپشن: دلہن پیدل جارہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کے باعث لاہور میں راستے بند ہونے پر دلہا اپنی دلہنیا کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر رخصت کرکے لے گیا۔

تفسیلات کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث شہر بھر میں راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بتی چوک لاہور پر مکمل طور پر ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔ نئی نویلی دلہن بھی راستہ بند ہونے سے پریشان ہوگئی۔ 

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں دلہن کو پیدل آتے اور موٹر سائیکل پر بیٹھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ رستوں کے بندش سے عام لوگ تو مشکلات کا شکار ہیں، دلہا دلہن کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہدرہ سے ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے شہری کو پیدل اپنے بچے کو ہسپتال لے جانا پڑا۔ بچہ بیمار ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ آکسیجن کا سلنڈر بھی ایک شخص ساتھ میں لے کر جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی دو دلہے اپنی باراتوں سمیت ٹریفک میں پھنس گئے تھے، جنہیں بہت زیادہ منت سماجت کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:مذاکرات کا وقت ختم، اب فیصلہ سڑکوں پر ہوگا،عارف علوی