شہداء کے پسماندگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہر ممکن معاونت کریں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

Nov 24, 2024 | 21:22:PM
شہداء کے پسماندگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہر ممکن معاونت کریں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے علاقے سوئی کا دورہ کیا،شہید اللہ رکھیہ اور شہید صدر الدین کو خراج عقیدت  پیش کرتے ہوئے کہا کہ  پسماندگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،شہید کے خاندانوں کی ہر ممکن معاونت کریں گے۔

 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صوبائی وزراء کے ہمراہ سوئی کا دورہ کیا،وزیر اعلٰی بلوچستان کی شہید اللہ رکھیہ اور امن فورس کے کمانڈر شہید صدر الدین کے ورثا سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امن کی بحالی کے لئے قربانیاں دیں، شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،شہداء کے پسماندگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،شہید کے خاندانوں کی ہر ممکن معاونت کریں گے۔ 

وزیر اعلٰی بلوچستان  نے پاکستان ہاؤس سوئی میں عوامی وفود سے بھی ملاقات کی،قبائلی عمائدین اور عوام نے وزیر اعلٰی کو مسائل سے آگاہ کیا ،وزیر اعلٰی بلوچستان کا عوامی مسائل حل کرنے کے لئے موقع پر احکامات  جاری کئے ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے ،عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاریے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی اور کاروباری شخصیات پرمشتمل بیلا روس کا وفد پاکستان پہنچ گیا