کس کیلئے گیس کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا ؟ ہوشربا رپورٹ سامنے آگئی 

Oct 24, 2023 | 00:40:AM

(وقاص عظیم)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 25۔0کیوبک میٹر تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا،ماہانہ60۔0 کیوبک میٹروالے صارفین کیلئے قیمت میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا،ان صارفین کیلئے قیمت 300 سے بڑھ کر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 100کیوبک میٹر نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا،ان صارفین کیلئے قیمت 400 سے بڑھ کرایک ہزارروپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائے گی ،ماہانہ 150کیوبک میٹر والے صارفین کیلئے600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا ،ان صارفین کیلئے گیس کا ٹیرف بڑھ کر 1200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائے گا ۔
ذرائع کا مزید کہناتھا کہ ماہانہ 200 کیوبک میٹر والے صارفین کے ٹیرف میں800 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا ،ان کیٹیگری والے صارفین کیلئے ٹیرف 800 سے بڑھ کر 1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگا ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ماہانہ300 کیوبک میٹر والے صارفین کیلئے 1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا ،ان صارفین کیلئے قیمت 1100 سے بڑھ کر 3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگا ،ماہانہ400 کیوبک میٹروالے صارفین کے ٹیرف میں 1500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا ،ان کیٹیگری کے صارفین کیلئے قیمت 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی،ذرائع کاکہنا ہے کہ ماہانہ 400 کیوبک میٹر سے زائد کیلئے900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا ،ان صارفین کیلئے قیمت 3100 سے بڑھ کر4 ہزارروپے فی ایم ایم بی ٹی ہوجائے گی۔
ذرائع کے مطابق سیمنٹ سیکٹر کے گیس ٹیرف میں2900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا ،سیمنٹ سیکٹر کیلئے قیمت 1500روپے سے بڑھ کر 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائے گی ، برآمدی انڈسٹریز کے ٹیرف میں 950 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا ،ایکسپورٹ انڈسٹریز کا ٹیرف 2050روپے فی ایم ایم بی ٹی ہوگا ۔غیر برآمدی صنعتوں کے ٹیرف میں1400روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا ،غیر برآمدی صنعتوں کا ٹیرف 2600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائے گا ،سی این جی کیلئے گیس کی قیمت 2 ہزار 595 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھ جائے گی ،سی این جی سیکٹر کیلئے گیس کا ٹیرف4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائے گا ۔

یہ بھی پؑڑھیں: شیخ رشید کو سینے میں تکلیف ، ہسپتال داخل کر لیاگیا

مزیدخبریں