شکارپور: جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کی سہولت کاری کا الزام، 3 پولیس اہلکار معطل

Oct 24, 2023 | 10:13:AM
شکارپور: جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کی سہولت کاری کا الزام، 3 پولیس اہلکار معطل
کیپشن: شکارپور: جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کی سہولت کاری کا الزام، 3 پولیس اہلکار معطل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالجبار ابڑو) شکارپور میں جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کی سہولت کاری کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ محکمہ پولیس شکارپور کے 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، معطل ہونے والے اہلکاروں میں سمیع جتوئی , اے ایس آئی طالب کوری میمن اور اے ایس آئی ہدایت اللہ شامل ہیں، معطل اہلکاروں کو پولیس ہیڈ کوارٹر کراچی ’بی کمپنی‘ بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک سے نکل جاؤ، صدر نے بھارتی فوج کو حکم دیدیا

ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ معطل کیے جانے والے اہلکاروں پر جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کی مخبری اور سہولتکاری کا الزام ہے، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے محکمہ پولیس شکارپور کے 3 پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں کی مخبری اور سہولتکاری کے الزام میں معطل کر کے پولیس ہیڈ کوارٹر کراچی بی کمپنی طلب کر لیا۔