سی بی ڈی پراجیکٹ مکمل ہونےسےاربوں کی سرمایہ کاری آئے گی: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(دُرِ نایاب) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سی بی ڈی کاپوراپراجیکٹ مکمل ہونےسےاربوں کی سرمایہ کاری آئے گی۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور پرائم سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا اور سی بی ڈی پنجاب قائدڈسٹرکٹ سے والٹن روڈ تک تعمیرہونیوالی سڑک، پل کی سائٹ تک جاری تعمیراتی سرگرمیوں کامعائنہ کیا، پراجیکٹ پر کام کی رفتار کا جائزہ بھی لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں کمی
سی ای اوعمران امین نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت بارے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہورپرائم سی بی ڈی پنجاب قائدڈسٹرکٹ کا انفراسٹرکچر کا کام رواں سال میں مکمل ہوگا، انفراسٹرکچر میں روڈ ورک،سیوریج، پانی، بجلی اورمواصلات کا نظام شامل ہے، لاہور پرائم سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ میں گرین ایریا کیلئے یکساں جگہ دی گئی۔
سی ای او نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ تاوالٹن روڈکی کل لمبائی 4.2 کلومیٹر ہے ،روڈ کیلئے بلیو روڈ ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے، سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ تا والٹن روڈ سگنل فری کوریڈور ہو گا، سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ تا والٹن روڈکی سب بیس مکمل، فلائی اوور کا پائل لوڈ ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے والٹن ریلوےٹریک پراوورہیڈبرج پراجیکٹ کےتعمیراتی کام جلدشروع کرنے، والٹن اوور ہیڈ برج پراجیکٹ کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا سرپرائز،عمران خان کو ریلیف ،ن لیگ کو بڑا دھچکا،کیا ڈبل گیم چل گئی؟
اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ یہ منصوبہ لاہور کی ترقی کو نئی سمت دے گا، سینٹر پوائنٹ کو والٹن روڈ سے منسلک کرنے سے فاصلہ 3 منٹ میں طے ہو گا، سی بی ڈی کا پورا پراجیکٹ مکمل ہونے سے اربوں کی سرمایہ کاری آئے گی۔
دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پولیو کے عالمی دن پر پیغام جاری کیا، اپنے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ پولیو سے نمٹنے کیلئے ہر طبقے کو اپنا مؤثر کردار ادا کرناہے، دنیانےپولیوکےمرض کومات دےدی ہے، پاکستان اورافغانستان میں ابھی تک پولیوموجودہے، پاکستان کوپولیوسےپاک کرنیکی ذمہ داری ہرشہری کی ہے۔
آخر میں وزیراعلیٰ نے اپیل کی کہ والدین اپنےبچوں کو انسداد پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔