نواز شریف کی پیشی، اسلام آباد پولیس کی خصوصی سیکیورٹی فراہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی، اسلام آباد پولیس نے قائد مسلم لیگ ن کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کر دی۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے سابق وزیراعظم پاکستان اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی خصوصی سیکیورٹی میں 3 سپیشل پولیس وینز بھی شامل کر لی گئیں، اے ٹی ایس اہلکاروں کا سپیشل دستہ بھی نواز شریف کی سیکیورٹی کے لئے تعینات کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک سے نکل جاؤ، صدر نے بھارتی فوج کو حکم دیدیا
اسلام آباد پولیس کا خصوصی سکواڈ بھی نواز شریف کے ساتھ سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دے گا، سابق وزیراعظم کے لئے فراہم کئے جانے والے سیکیورٹی دستے نے پوزیشن سنبھال لیں، سیکیورٹی میں اے ٹی ایس سکواڈ اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ قائد مسلم لیگ ن کی سیکیورٹی میں ٹریفک پولیس کی گاڑی بھی پرٹوکول میں موجود ہو گی، پروٹوکول دستے نے پھلگراں ٹول پلازہ پر پوزیشن لے لی ہے۔