جلد الیکشن ؟ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بڑی پیشگوئی کر دی

Oct 24, 2023 | 15:47:PM

(24 نیوز )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، الیکشن جلد ہونے چاہیے اور الیکشن ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے جناح ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ دینا ہے اور صاف شفاف انتخابات کروانا انکی ذمے داری ہے ، جب وہ کہیں گے انتخابات ہوجائیں گے، انہوں نے نوازشریف کی سزا معطل کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ بزدار صاحب کی حکومت کے دور مین یہ درخواست آئی تھی اور انہوں نے یہ درخواست سنے بغیر مسترد کردی تھی، ہم نے درخواست عدالت کو بھجوا دی ہے ، کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے لیکن نگران حکومت کے پاس یہ اختیار ہے کہ پینل کوڈ کی سیکشن 401 کے تحت سزا منعطل کرسکے۔

نگران وزیراعلی پنجاب نے بتایا کہ جناح ہسپتال میں کچھ مسائل ہیں، ٹراما سنٹر پر گزشتہ ماہ کام شروع ہونا چاہیے تھا جو کہ نہیں ہوا،جو کہ بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا،جناح ہسپتال میں کارڈیالوجی کا بڑا سیٹ اپ بنا رہے ہیں ، بڑا سیٹ اپ بننے سے پی ائی سی پر لوڈ کم ہوگا، انہوں نے کہا کہ جناح ہسپتال میں گائنی سرجری کی بری حالت ہے جسے ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لیکن چودہ کروڑ ی آبادی کے لئے ایک بھی سرکاری کینسر ہسپتال نہیں ہے ، حکومت مناواں ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال بنا رہی ہے جو تین ماہ میں بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :مہنگائی کا طوفان تھمنے لگا، آٹا سستا،مزید قیمتیں گرنے کا امکان


وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جناح ہسپتال کے ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، آرتھوپیڈک وارڈ کے واش روم میں صفائی نہ ہونے اور آپریشن تھیٹرز بند ہونے پر برہمی کا اظہار کیا،میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ جناح اسپتال میں انسٹی ٹویٹ آف کارڈیالوجی بھی بنا رہے ہیں، منصوبے کی تکمیل سے پی آئی سی میں رش کم ہوگا، اس کے علاوہ ٹراما سینٹر بھی یہاں منتقل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں