(24نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ غزہ سےفلسطینیوں کی جبری بےدخلی سنگین جرم ہے،شہریوں کےتحفظ اوربین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی جائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہری آبادی،سکولوں،امدادی کارکنوں،ہسپتالوں پرحملوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں تشددکی نئی لہرانسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں اورمسجداقصیٰ کی بےحرمتی کاتسلسل ہے،اس جنگ کودہشت گردی کیساتھ جوڑنا نادانی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ کیس، احتساب عدالت سے اہم خبر آ گئی
آرمی چیف نے غزہ کیلئےانسانی ہمدردی میں راہداری کھولنےکامطالبہ کرتے ہوئے1967سےپہلےکی سرحدوں کی بنیادپرقائم فلسطینی ریاست کی اصولی حمایت کےعزم کااعادہ کیا۔