وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ٹراما سنٹر کی جگہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنانے کا اعلان

Oct 24, 2023 | 21:26:PM

(24 نیوز)نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئے تعمیر ہونے والے ٹراما سنٹرکی جگہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنانے کااعلان  کردیا ۔

 تفصیلات کے  مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا  اور  وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت جناح ہسپتال میں اعلی سطح کااجلاس بھی ہوا،وزیراعلی محسن نقوی نے نئے تعمیر ہونیوالے ٹراما سنٹر کی جگہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنانے کا اعلان کیا، جس کی منظوری دیدی گئی،وزیراعلیٰ محسن نقوی کی دل کا ہسپتال بنانے سے متعلقہ امور فوری طو رپر طے کرنے کی ہدایت دی ،جس کے بعد  جناح ہسپتال کے بورڈ کا اجلاس28 اکتوبر کوطلب  کیا گیا ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پروفیسر ڈاکٹر فرقد عالمگیر کی سربراہی میں 7رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

ذرائع کے مطابق اب ٹراماسنٹر کو جناح ہسپتال میں شفٹ کیاجائے گا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کارڈیالوجی ہسپتال کا ڈیزائن او رجامع پلان بھی طلب کیا۔ 

دورے کے دوران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں،سینئر صحافی اعظم ملک اور زخمی پولیو ورکر کی عیادت کی او رخیریت دریافت کی ،ہسپتال میں طبی سہولتو ں کاجائزہ لیا ، فری کڈنی ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت ٹرانسپلانٹ کرانے والے مریضوں عصمت اللہ اورشاہدہ سے بھی ملاقات کی ،وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایات پرمفت ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز جناح ہسپتال سے کیا گیا ہے ۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے مریضوں سے علاج کے اخراجات کے بارے میں دریافت کیا ،مریضوں نے وزیراعلی محسن نقوی سے بات کرتے ہوئے کہ ٹرانسپلانٹ پر ہمارا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:نیب ترامیم کے خاتمہ کا فیصلہ افسسناک، صدارتی آرڈیننس کے وقت عمر عطا بندیال کہاں تھے، شہباز شریف

اس موقع پر  صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،عامر میر،سیکرٹریز صحت،تعمیرات ومواصلات،سپیشل سیکرٹری صحت،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج،ایم ایس جناح ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں