وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا شیخوپورہ گارمنٹس سٹی کا دورہ
تربیت مکمل کرنے والی خواتین میں وظائف،سرٹیفیکیٹ اورنوکری کے لیٹرتقسیم کیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شیخوپورہ گارمنٹس سٹی کا دورہ کیاجہاں خواتین کو معاشی طور پر با اختیاراورہنرمند بنانے کے منصوبے کے پہلے دستے کی تربیت مکمل ہونے پرغریب خواتین کو وظائف کی شکل میں مالی مدد،تربیت مکمل کرنے کے سرٹیفیکیٹ اور نوکری کے لیٹر دیئے،اس موقع پرخواتین نے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ اداکیااوردعائیں دیں۔
پنجاب بھر میں پہلی بار خواتین کو ہنرمند بنانے کے پروگرام کے تحت تربیت مکمل کرنے والی خواتین کا یہ پہلا دستہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے خواتین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ کو ہنرمند بنانے کا مقصد یہ ہے کہ آپ لینے والا نہیں بلکہ دینے والا ہاتھ بن جائیں اور کسی کی محتاج نہ رہیں،آپ نے بڑی بہن اور ماں بن کر ہمیں زندگی میں آگے بڑھنے کا نیا حوصلہ، اعتماد اور موقع دیا ہے، ہر تحصیل میں انشاءاللہ گارمنٹس ٹریننگ سینٹر بنائیں گے تاکہ میری بچیوں کو گھر سے دور سفر نہ کرنا پڑے۔
مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ مجھے ہر بیٹی پر ناز ہے، آپ اپنے گھر کی عزت اور شان ہیں،ہنرمند بننے کے بعد کوئی آپ کو کمزور نہیں سمجھے گا،آپ کی ترقی کے سفر پرمیں بہت خوش ہوں، میں بہت خوش ہوں کہ آپ نے یہ ہنر سیکھااوراب آپ اعتماد سے جی سکیں گی،کسی خاتون کوکسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑے اوروہ خود باعزت روزگار کما سکیں، یہی اس منصوبے کا مقصد تھا، پنجاب کی خواتین کو تعلیم ، صحت، روزگار، کھیلوں سمیت ہر شعبے میں ترقی اور خوشحالی کی مثال بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شنگھائی کانفرنس میں پاکستان اوربھارت کےدرمیان کوئی رسمی ملاقات نہیں ہوئی، ترجمان دفترخارجہ
اس موقع پربچیوں کے جذبات اورخوشی سے مریم نواز شریف زندہ باد کے نعروں سے ٹریننگ کلاس روم گونج اٹھا۔