بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئیں

Oct 24, 2024 | 18:38:PM
بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئیں
کیپشن: بشریٰ بی بی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف،عامر شہزاد)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی  وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد بشریٰ بی بی کو لاہور کی بجائے پشاور جانے پر قائل کیا،لاہور میں قیام کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا،ذرائع پی ٹی آئی کا مزید کہناتھا کہ بانی چیئرمین نے سلمان اکرم راجہ کے ذریعے بشریٰ بی بی کو لاہور کی بجائے پشاور جانے کا پیغام بھجوایا،بشریٰ بی بی پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں قیام کریں گی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور کابینہ ارکان نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں بشریٰ بی بی کا استقبال کیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی میڈیکل ٹیم کل اسلام آباد سے پشاور پہنچے گی۔  

یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے قید 240حوالاتیوں کس شہر منتقل کر دیا گیا، وجہ کیا بنی؟جانیے