کہاں کہاں بادل گرج چمک کیساتھ برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Oct 24, 2024 | 19:27:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روزوفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تا ہم چترال، سوات اوردیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ /ہلکی دھند کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم  کشمیرمیں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی بنی گالہ سے لاہور کی بجائے کس شہر چلی گئیں؟ کارکنوں کیلئے اہم خبر

مزیدخبریں