ریکارڈ پر فوکس نہیں، میچ جیتنا ضروری ہے: ساجد خان

Oct 24, 2024 | 21:27:PM

(روزینہ علی)  پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر ساجد خان کا کہنا ہے کہ میرا ریکارڈ پر کوئی فوکس نہیں ہے، ہمارے لئے میچ جیتنا ضروری ہے، کچھ ہم نے بال اچھے کیے اور کچھ انگلش بلے بازوں نے غلط کھیلا۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سپنر ساجد خان نے کہا کہ ریکارڈ پر فوکس نہیں ہے میچ جیتنا ضروری ہے، کوئی بھی آؤٹ کرے میچ جیتنا ضروری ہے، سپنر کے لیے وکٹ بنانے پر پی سی بی کا مشکور ہوں، پہلے اوور کروانا تھا، لیکن نعمان کا بعد میں فیصلہ ہوا، کوشش کی تھی کہ سمتھ کی وکٹ ملے، سمتھ کو جلدی آؤٹ کرتے تو اتنا ٹوٹل  نا ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پچ ملتان سے مختلف ہے، کچھ بال اچھے کیے، کچھ انہوں نے غلط کھیلا، ہمارا فوکس ایک وکٹ تھا اب تین آؤٹ ہو گئے، اگر شان اور سعود کھڑے رہے تو بڑا سکور ہو گا، نعمان بہت تجربہ کار ہے وہ بتاتا رہتا ہے، صرف سمتھ کا مائنڈ تبدیل کر رہے تھے اس لیے اینڈ تبدیل کیا، ہماری کوشش تھی لیکن وہ اچھا کھیلے، مجھے کیچ لینا چاہیے تھا کوشش کی لیکن کیچ نہیں لے سکا، ملتان میں بھی تماشائیوں نے سپورٹ کیا یہاں بھی کر رہے ہیں۔

پچ سے متعلق بات کرتے ہوئے ساجد خان نے کہا کہ پچ بنانے کا کریڈٹ سیلیکشن کمیٹی کو جاتاہے، پہلے اوور کروانے کا پلان مجھے مینجمنٹ نےپہلےہی دے رکھا تھا، نعمان علی نے دوسرا اوور تب کروایا جب میرے اوور میں گیند نے کافی سپن کیا ، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع کے 30 اوور سپن ہوگی، گیند سپن ضرور ہوا لیکن انگلینڈ کے بیٹرز نے غلط شاٹس بھی کھیلے، میرے پاس دوسرا نہیں، میں نے پیس مختلف کرنے کی کوشش کی، پہلی اننگز پر فوکس ہے، دوسری اننگز کے حوالے سے ابھی نہیں سوچ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کی اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل 

ساجد خان نے مزید کہا کہ نعمان علی تجربہ کار ہیں، ان کے ساتھ باؤلنگ کروا کر سیکھنے کو ملتاہے، انگلینڈ بیٹرز کے مائنڈ سیٹ سے کھیلاتاکہ وکٹیں مل سکیں، انگلینڈ کے بیٹرز نے اچھا کھیلا، ہماری کوئی ایسی نیت نہیں تھی کہ سو رنزکی پارٹنرشپ بنانےدیں، راولپنڈی ٹیسٹ کی ایک طرف کی باؤنڈری چھوٹی ہے، زاہد محمود سے معزرت، کوشش کی لیکن کیچ نہیں کر پایا، ملتان نے بہت سپورٹ کیا، پنڈی کے تماشائیوں نے سپورٹ کیا۔

واضح رہے کہ ساجد خان نے آج انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ان کی عمدہ گیند بازی کے باعث پاکستان نے انگلینڈ کو 267 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

مزیدخبریں