ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن) پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی چوک احتجاج کے معاملے پر درج مقدمات کا معاملے پر اہم پیش سامنے آ گئی، سابق سینیٹر اعظم سواتی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سابق سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف ڈی چوک احتجاج کے مقدمے کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کی، پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما اعظم سواتی کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد پیش کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے اعظم سواتی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا، بعد ازاں عدالت نے اعظم سواتی کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمت کے خوہشمند افراد کیلئے بری خبر
واضح رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن ، تھانہ آبپارہ ،تھانہ ترنول، تھانہ سیکٹریٹ ،تھانہ کوہسار اور تھانہ نون میں 1، 1 مقدمہ درج ہے۔