بشریٰ بی بی کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، عمران خان سے متعلق گفتگو

Oct 24, 2024 | 22:12:PM
بشریٰ بی بی کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، عمران خان سے متعلق گفتگو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشری بی بی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی اور عمران خان سے متعلق گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اؤل بشریٰ بی بی کی وزیراعلی ہاؤس پشاور آمد ہوئی، وزیراعلی ہاؤس میں علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی میں ملاقات ہوئی، ملاقات کے وقت کئی اراکین اسمبلی کو باہر جانے کا کہا گیا، ملاقات میں پارٹی کے بعض مرکزی رہنماء موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی کی مشکلات میں اضافہ، عدالت سے اہم خبر آ گئی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلی نے بشری بی بی کی خیریت دریافت کی، وزیراعلیٰ اور بشری بی بی نے بانی پی ٹی آئی عمران سے متعلق بھی بات چیت کی۔