مسلسل ایک ہفتہ بارشیں,محکمہ موسمیات نے موسم تبدیل ہونے کی نوید سنا دی

Sep 24, 2024 | 17:10:PM
مسلسل ایک ہفتہ بارشیں,محکمہ موسمیات نے موسم تبدیل ہونے کی نوید سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے مسلسل گرمی سے پریشان شہریوں کے لیے بارشوں کی خوشخبری سنا دی،بارش سے درجہ حرارت میں کافی حد تک کمی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کاسلسلہ  26 ستمبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا،اسلام آباد میں 26 اور 27 ستمبر کو اچھی بارش کی توقع ہے،بارش سے درجہ حرارت میں کافی حد تک کمی ہوگی،26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی وسطی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

26 ستمبر سے یکم اکتوبر کے دوران چترال، دیر،سوات،شانگلہ ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ ،مردان سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر تا یکم اکتوبر راولپنڈی مری گلیات تلہ گنگ جہلم منڈی بہا الدین گجرانوالہ سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، 26 ستمبر سے 28 ستمبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،سندھ میرپور تھرپارکر،عمر کوٹ اور گرد و نواح میں بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا،آج اسلام آباد میں موسم خشک درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔  

 بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مارگلہ ہلز مونال سے کنکریٹ کا جنگل ختم لیکن ایک اور منصوبہ تیار