ڈیرہ اسماعیل خان: ایس پی صدر سرکل خالد عثمان کی گاڑی کے قریب دھماکہ

Sep 24, 2024 | 17:38:PM

(ساجد بلوچ) ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس پی صدر سرکل خالد عثمان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں  آئی ای ڈی بم دھماکہ ہوا، دھماکہ ایس پی صدر سرکل خالد عثمان کی گاڑی کے قریب ہوا، ایس پی صدر سرکل خالد عثمان، گن مین  اور ڈرائیور محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ریلیف ختم

دھماکے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں