پنجاب کابینہ کا 16واں اجلاس، 7 ہزار 354 کالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنیکی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا 16واں اجلاس ہوا جس میں 7 ہزار 354 کالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16واں اجلاس ہوا، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں پنجاب بھر میں 7 ہزار 354 کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کی منظوری دی گئی۔
وزیر اعلیٰ نے پنجاب بھر میں ہاؤسنگ کی جامع پالیسی بھی طلب کر لی، کابینہ نے رحیم یار خان اور کچہ کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا، کچے کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لئے خصوصی الاؤنس کی منظوری بھی دی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں ورکنگ ویمن کے ہاسٹلز چارجز بڑھانے سے روک دیا، حالیہ سیلاب سے جانی نقصان نہ ہونے پر منسٹر ایریگیشن کاظم پیرزادہ اورمحکمہ انہار کو شاباش دی گئی، انڈومنٹ فنڈفار رائٹر ویلفیئر کے لئے 50 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں پنجاب میں ایم ڈی کیٹ امتحانات کے پُر امن انعقاد کو سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اشتعال انگیز تقریر، اہم پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج
مزید براں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بصارت سے محروم خصوصی افراد کے لئے ماہانہ پیکیج پلان طلب کر لیا۔