(عثمان خان) مولانا عبدالواسع آئندہ 5 سالوں کے لئے جے یو آئی بلوچستان کے امیر منتخب ہو گئے۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) بلوچستان کے انٹرپارٹی انتخابات مکمل ہو گئے، مولانا عبدالواسع آئندہ 5 سال کیلئے جے یو آئی بلوچستان کے امیر منتخب ہو گئے، سید محمود شاہ جے یو آئی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اشتعال انگیز تقریر، اہم پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج
واضح رہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے جے یو آئی اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کے لئے آنکھ کا تارا بن چکی ہے، حکومتی عہدیدار ہوں یا اپوزیشن رہنما تمام تر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے گھر کے چکر لگا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان بھی تمام آنے والوں کو خوش مزاجی سے ملتے ہیں اور خوب مہمان نوازی بھی کرتے ہیں۔