تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ (صبح) بدھ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شام یا رات کے دوران ما نسہرہ، ایبٹ آباد، دیر اور سوات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم رات کے وقت سیالکوٹ، نارووال، گجرات، مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلسل ایک ہفتہ بارشیں,محکمہ موسمیات نے موسم تبدیل ہونے کی نوید سنا دی
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بھکر، نوکنڈی 43، بہاولپور، دالبندین، خیرپور، موہنجو داڑو اور روہڑی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔