ملکی سٹیل سیکٹر سے بری خبر،قدیم فیکٹری کا پروڈکشن بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) ملک کی معیشیت کیلئے ایک اور بری خبر آگئی، قدیم سٹیل فیکٹری نے پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کردیا۔
امریلی اسٹیلز لمیٹڈ نے پروڈکشن کی عارضی بندش پر پاکستان سٹاک ایکسچیبج کو خط لکھ دیا ،خط میں کہا گیا ہے کہ سٹیل سمگلنگ،بلند شرح سود،بے قابوتوانائی ٹیرف اور بھاری ٹیکسسوں کی وجہ سے سٹیل رولنگ پلانٹ کو بند کردیا ،سٹیل رولنگ مل پلانٹ امریلی اسٹیل مل کی مجموعی پیداوارکا30 فیصدحصہ ہے، کمپنی 70 فیصد سٹیل پروڈکشن کیلئے دھابیجی پلانٹ کا آپریشن جاری رکھے گی، کمپنی 6ماہ بعد سائٹ انڈسٹریل ایریا میں واقع سٹیل رولنگ پلانٹ کو دوبارہ فعال کرنے کا جائزہ لے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مردان میں سلنڈر دھماکہ ،بچوں سمیت 20سےزائدافراد زخمی