چیئر مین پی ٹی آئی نظریاتی کے گھر پر فائرنگ، بال بال بچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ )چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اختر اقبال ڈار کے گھر پر فائرنگ، بال بال بچ گئے ،گاڑی کا شیثہ ٹوٹ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال کے شیخو پورہ میں واقع گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ،اختر اقبال ڈار کا کہنا ہےکہ پسٹل کی گولی گھر میں کھڑی کار کے فرنٹ شیشے پر لگی،
اللہ کا شکر ہے محفوظ رہا،جب گولی فائر ہوئی تب لان میں بیٹھا ہوا تھا، تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ کو گھر میں فائرنگ کے واقعے کیخلاف درخواست جمع کرادی ہے،نامعلوم افراد اور سیاسی مخالفین نے مجھے ڈرانے دھمکانے کیلئے ایسا کیا،اختر اقبال ڈار نے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا میں کرپشن کیخلاف آواز اورحق کا علم بلند کرتا رہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 میچ ،پاکستان ٹیم میں کتنی تبدیلیاں کی گئیں ؟کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر