سُروں کے شہنشاہ اُستادنصرت فتح علی خان کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب

نامور گلوکاروں نےشہنشاہ قوالی کے مشہور نغمات اورقوالیاں پیش کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا

Aug 25, 2024 | 11:39:AM
سُروں کے شہنشاہ اُستادنصرت فتح علی خان کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہنشاہ قوالی اُستادنصرت فتح علی خان کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب کاانعقادکیاگیا جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔

الحمراء ہال نمبر2 میں کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان کے زیراہتمام ہونے والی تقریب میں نامور گلوکاروں نےاُستاد نصرت فتح علی خان کے مشہور نغمات اورقوالیاں پیش کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا،تقریب میں نصرت فتح علی خان کے فنی کیرئیر پر مبنی ڈاکیومنٹریز بھی دکھائی گئیں،اس کے علاوہ بھارتی اداکار رضا مراد ،گلوکارہنس راج ہنس،یوسف صلاح الدین اورموسیقار ایم ارشدکے ویڈیو پیغامات سکرین پر چلائے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں طاقتوروں کےلئے کوئی قانون نہیں،خود کوغیرمحفوظ سمجھتی ہوں، آمنہ الیاس

تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض ریاض خان نے انجام دئیے۔ہدایتکار سید نور ،راشد محمود ، محسن گیلانی ،چوہدری ذوالفقار علی مانا ،شہزاد رفیق ،صفدر ملک ،فیاض خان اور دیگر شخصیات نے خصوصی شرکت کی  جبکہ  شیر میانداد خان،ثمن شیخ ،قمر منظور ،جاوید منظور قوال،شبانہ عباس ،ماریہ میر ،حسن عباس،دیدار ملتانی ،امن علی ،صبا ریاض بٹ ،خالد خان ،کریم خان ،رومیل وقاص ،عثمان اسماعیل اور دیگرفن کاروں نے فن کامظاہرہ کیا، تقریب  میں فنکاروں کو خصوصی شیلڈزبھی دی گئیں ۔