پاورشیئرنگ،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس ختم

Aug 25, 2024 | 12:48:PM

(راؤ دلشاد حسین)لاہور میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیاہے،اجلاس میں پاور شیئرنگ وعدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور راجہ پرویز اشرف نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی،گورنر ہاؤس میں اجلاس ہوا۔گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں دونوں پارٹیوں کےرہنما شریک ہوئے،ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب، اعظم نزیر تارڑ اور ملک احمد خان شریک ہوئے،پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ حسن مرتضیٰ اجلاس میں شریک ہوئے ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، ندیم افضل چن اور علی حیدر گیلانی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں پاور شئیر نگ کے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ 

ضرورپڑھیں:حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنیوالی بس کھائی میں گر گئی ،23 افراد جاں بحق
یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان 3 دن قبل ملاقات ہوئی تھی جس میں پیپلز پارٹی نے شکوہ کیا تھا کہ پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں