"میرے بچوں کی ماں کون ہے؟"کرن جوہر نے راز سے پردہ اٹھادیا
ایک سوشل میڈیا صارف نے ان کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے دونوں بچوں کی ماں کاپوچھاتھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر نے اُن کے بچوں کی والدہ سے متعلق سوال پوچھنے پرسوشل میڈیا صارف کو جواب دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی بیٹی روحی کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس پر ایک صارف نے اُن کے دونوں بچوں کی والدہ سے متعلق سوال پوچھ لیا تھا۔
سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے پوچھاتھا کہ روحی کی ماں کون ہے؟ کوئی بتا سکتا ہے؟ میں کنفیوز ہوں،صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فلم ساز کرن جوہر نے کہا کہ میں ہی اپنی بیٹی روحی اور بیٹے یش کی ماں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں طاقتوروں کےلئے کوئی قانون نہیں،خود کوغیرمحفوظ سمجھتی ہوں، آمنہ الیاس
کرن جوہر نے صارف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی کنفیوزڈ حالت سے بہت پریشان ہوگیا تھااس لیے مجھے آپ کے سوال کا جواب دینا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر سال 2017 ءمیں سیروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں یش اور روحی کے والد بنے تھے،وہ اکثر اپنے انٹرویوز میں سنگل پیرنٹ کے طور پر بچوں کی پرورش کرنے اور دیکھ بھال کے بارے میں بات کرتے ہیں۔