سوات: دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 بچے زخمی

Aug 25, 2024 | 17:14:PM

(سبحان اللہ خان) سوات کے نواحی علاقے کبل میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 بچے زخمی ہو گئے۔

سوات پولیس کے مطابق کبل کے علاقہ قلاگئے میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 بچے زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 10 سالہ حمدان اور 13سالہ طلحہ شامل ہیں، زخمیوں کو کبل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈاکوؤں کے حملے  میں شدید زخمی پولیس اہلکار ائیر ایمبولنس کے ذریعے لاہور منتقل

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے جلد ہی دھماکے کی اصل وجہ کا پتا لگا لیا جائے گا۔

مزیدخبریں