(کامران منہاس) متحدہ علماء پاکستان کے سرپرست اور معروف عالم دین مولانا انتظار الحق تھانوی انتقال کرگئے۔
مولانا انتظارالحق تھانوی مایہ نازعالم دین مولانا احتشام الحق کے صاحبزادے تھے اور کافی عرصے سے علیل تھے، وہ مولانا احترام الحق تھانوی کے چھوٹے اورمولانا تنویر الحق تھانوی کے بڑے بھائی تھے، ان کی عمر 72 برس تھی۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!کہوٹہ بس حادثے میں معروف نعت خوان بھی جاں بحق ہو گئے
مولانا انتظار الحق تھانوی کی نمازجنازہ مسجد قباء، نزد داود سکول/ پی ٹی وی سینٹر کے پاس کل بعد نماز ظہر بوقت 1:30 بجے اداکی جائے گی، مرحوم کو یاسین آباد قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔