پنجاب کے ہرضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا اصولی فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب کے ہر ضلع میں پارک اینڈ ہرٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے )قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت انتظامی امور کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں کے پی آئی پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سافٹ ویئر سے آگاہ کیا گیا ، اجلاس میں معاون خصوصی راشد نصر اللہ،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل، آئی جی، کمشنر، آر پی او اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
انتظامی امور سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سڑکوں کے اطراف، درمیان میں گرین بیلٹس بنانے اور مسلسل دیکھ بھال اور انتظامیہ کوشہروں کی بیوٹی فیکشن پر مزید فوکس بڑھانے کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور تمام شہروں میں سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل کرنے کا حکم دیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ شہرو ں اور دیہات کے ہر گلی محلے کی صفائی یقینی بنائی جائے،عوام کو صفائی اور دیگر امور میں بہتری کاواضع فرق نظر آنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں کے حملے میں شدید زخمی پولیس اہلکار ائیر ایمبولنس کے ذریعے لاہور منتقل