محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی انٹرمیڈیٹ کے آن لائن داخلوں کی تاریخ میں توسیع

Aug 25, 2024 | 19:32:PM
محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی انٹرمیڈیٹ کے آن لائن داخلوں کی تاریخ میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آئمہ خان) محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے آن لائن داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

سندھ میں انٹرمیڈیٹ سال اؤل کے تمام طلبہ کو داخلہ درخواستیں جمع کرانے کا آخری موقع مل گیا، محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے گیارویں جماعت میں آن لائن داخلے کے لئے 31 اگست 2024 تک کی ڈی لائن جاری کر دی۔ 

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے کراچی کے تمام پرنسپلز کو seccap پورٹل میں غائب فیکلٹی کی تفصیلات کو فوری طور پر جمع کرانے اور متعلقہ فیکلٹی میں سابقہ اندراج کا ڈیٹا بھی جلد از جلد جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے اہم احکامات جاری کر دیئے

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کے مطابق تاریخوں میں توسیع ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کے باعث درپیش مشکلات کے سبب کیا گیا، کالجز میں انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز 2 ستمبر 2024 سے کیا جائے گا۔