(محمد حماد) بنگلہ دیش سے عبرتناک شکست کے بعد پی سی بی سے اہم خبر آ گئی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر وقار یونس نے بطور مشیر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وقار یونس بحیثیت کرکٹ افیئرنس کے معاملات اب نہیں دیکھیں گے، یہ عہدہ ملنے کے بعد وقار یونس اپنے آفس کے معاملات اس انداز سے ڈیل نہیں کر رہے تھے، کرکٹ افیئرنس کا یہ عہدہ جلد کسی اور کھلاڑی کو دیا جائے گا، وقار یونس اب ڈومیسٹک سیزن میں بحیثیت مینٹور کردار ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کے ہاتھوں عبرتناک شکست ،چیئرمین پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا
ذرائع کا مزید کہنا ہے وقار یونس نے یہ فیصلہ بنگلہ دیش سے شکست کے بعد نہیں کیا۔