بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم کو شکست،سابق کپتان شاہد آفریدی بھی بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کے ہاتھوں پاکستان کو 10 وکٹوں کی تاریخی شکست پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی بول پڑے۔
سماجی ربطوں کی ویب سائٹ ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ 10 وکٹوں کی شکست اس قسم کی پچ تیار کرنے، 4 فاسٹ بولرز کو منتخب کرنے اور ایک اسپیشلسٹ سپنر کو باہر بٹھانےکے فیصلے پر سنجیدہ سوالات اٹھاتی ہے ، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان فیصلوں سے ہوم کنڈیشنز کے بارے میں معلومات کی واضح کمی ظاہر ہوتی ہے۔
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو بنگلادیش نے جس طرح یہ پورا ٹیسٹ کھیلا ہے اس کا کریڈٹ انہیں دینا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کے ہاتھوں شکست ،چئیرمین پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا