ملک کے بیشتر علاقوں میں صبح سے بارشوں کا نیا سپیل، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Aug 25, 2024 | 21:22:PM
ملک کے بیشتر علاقوں میں صبح سے بارشوں کا نیا سپیل، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) ملک کے بیشتر علاقوں میں صبح سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا نیا سپیل شروع ہو گا جس کے پیش نظرِ این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 26 سے 29 اگست کے دوران پنجاب، خیبر پختونخواہ، گلگت اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، پنجاب میں گوجرانوالہ، لاہور اور ساہیوال ڈویژن، جڑواں شہروں، اٹک، مری، گلیات، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ملتان، خانیوال، لودھراں، خانپور، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور بھکر کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

صوبہ خیبر پختونخواہ میں مالاکنڈ ، ہزارہ اور پشاور ڈویژن سمیت مردان، صوابی، ہنگو، کرک، کوہاٹ، اورکزئی، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، کرم، وزیرستان کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ کا اہم حکم جاری

 این ڈی ایم اے کا تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ موسلادھار بارش پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتی ہے، موسلا دھار بارش نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سبب بن سکتی ہے، تمام ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل رکھیں۔