رونالڈو نے 3 روز میں یوٹیوب چینل سے کتنے ڈالر کمائے؟ حیران کن انکشاف

Aug 25, 2024 | 21:31:PM

(ویب ڈیسک) پرتگال سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نےیوٹیوب چینل متعارف کراتےہی ایک بڑااعزا ز اپنے نام کر لیا۔

لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ’یو آر کرسٹینا‘ کے نام سے یوٹیوب چینل پر صرف 3 دن میں 13 ویڈیوز اور 6 شارٹس اپ لوڈ کیں جنہیں کروڑوں صارفین کی جانب سے دیکھا اور پسند کیا جارہا ہے، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 39سالہ رونالڈو  نے 3 دن میں 4کروڑ 33لاکھ سے زائد سبسکرائبرز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے تو وہیں اب مداح بھی سوچ میں پڑ گئے ہیں آخر اس چینل سے انہیں کتنی آمدن ہوئی ہو گی۔

ڈیجیٹل میڈیا ماہرین کے مطابق یوٹیوب چینلز ایک ہزار ویوز پر عام طور پر 6 امریکی ڈالر تک کما سکتے ہیں جبکہ 10 لاکھ ویوز پر ملنے والی رقم 1200 سے 6 ہزار امریکی ڈالرز تک ہو سکتی ہے، رونالڈو کے چینل کے ویوز کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے ویوز کی تعداد 22 کروڑ 43 لاکھ  22 ہزار 3 سو سےزائد بنتی ہے، اس حوالے سے اگر حساب لگایا جائے تو انہیں یوٹیوب کے ویوز اور اسپانسر شپس سے کئی سو ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہو چکی ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم کو شکست، شاہد آفریدی بھی بول پڑے

قبل ازیں کرسٹینا رونالڈو کا یوٹیوب چینل پہلے 90 منٹ میں ایک ملین سبسکرائبرز مکمل کرنیوالا دنیا کا پہلا چینل بن گیا تھا۔

مزیدخبریں