خریداری میں کرپشن ہوئی، نیب گندم سکینڈل کو منظر عام پر لائے: انجینئر امیر مقام

Aug 25, 2024 | 23:37:PM
 خریداری میں کرپشن ہوئی، نیب گندم سکینڈل کو منظر عام پر لائے: انجینئر امیر مقام
کیپشن: انجینئر امیر مقام ایبٹ آباد میں کیپٹن صفدر، مرتضی جاوید عباسی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زیبر اعوان) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے مطالبہ کیا ہے کہ گندم خریداری میں کرپشن کی گئی، نیب گندم سکینڈل کو منظر عام پر لائے۔

ایبٹ آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں کیپٹن صفدر اور مرتضی جاوید عباسی بھی شریک تھے، پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہزارہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، مسلم لیگ ن نے ہزارہ موٹر وے بنایا، ہزارہ ڈویژن میں اربوں کے ترقیاتی کام کروائے، ہزارہ ڈویژن کا درینہ مطالبہ ہزارہ الیکٹرک کمپنی بنانے کا ہے، ستمبر میں وزیر اعظم شہباز شریف ہزارہ الیکٹرک کمپنی کا افتتاح کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ٹولا ملک میں جھوٹ بول رہا ہے، ان کی اب آپس میں لڑائی چل رہی ہے، مال غنیمت کیلئے صوبہ خیبر پختونخواہ میں وزراء لڑ رہے ہیں، دوغلی پالیسی دوغلے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، جلسوں میں پیسے تقسیم کر رہے، صوبہ میں مسائل حل کی بات ہو تو کہتے ہیں خزانہ خالی ہے، انڈیا اسرائل سے فنڈنگ ہو رہی تھی۔

وزیر امور کشمیر نے کہا کہ ہمارے صوبہ میں امن امان کا مسئلہ ہے، دہشت گردی ہے، مریم نواز دن رات محنت کرکے عوام کو رلیف دے رہی ہیں، دوسرے پر تنقید کرنے کی بجائے صوبہ عوام کے مسائل حل کیے جائیں، گندم خریداری میں کرپشن کی گئی، نیب گندم سکینڈل کو منظر عام پر لائے، جنگلات کاٹ کر کہتے ہیں وزیر تبدیل کر دیا، خیبر پختونخواہ ان کیلئے کمائی کا ذریعہ ہے، 4 سال مرکز میں آپ کی حکومت تھی صوبہ کے بقایاجات کیوں ہیں پھر؟ آپس میں کمیشن تقسیم کرنے کے بجائے صوبہ کے مسائل حل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر! پاکستان کے بڑے شہر میں زلزلے کے جھٹکے

انجینئر امیر مقام نے کے پی کے حکومت پر تنقیدی وار جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹیں بک رہی ہیں، خیبر پختونخواہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے، نوجوان صوبہ میں امن چاہتے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے سے نوجوانوں کے ذہن خراب کر رہے ہیں، ہمارے جوانوں کو احساس ہو رہا ہے کہ اس پارٹی کا ایجنڈا ملک دشمن ہے، یہ ملک شہباز شریف اتحادیوں کے تعاون سے مشکلات سے نکلے گا، ڈالر کو استحکام آگیا ہے، پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ملک دشمنوں کا ساتھ دینا ہے۔