ٹرین خاتون سمیت بچوں کے اوپر سے گزر گئی، سٹیشن پر کہرام مچ گیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں ٹرین کا ہولناک حادثہ پیش آیا جب خاتون اور اس کے بچے ٹرین کی پٹری پر پھسل کر گر گئے جس کے باعث ریلوے سٹیشن پر کہرام مچ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ دہلی جانے والی وکرم شیلا ایکسپریس میں سوار ہونے کے لیے بہار کے بارہ ریلوے اسٹیشن پہنچی جہاں ٹرین پر سوار ہونے کی کوشش میں لوگوں کی دھکم پیل کا شکار ہوکر پٹری پر جا گری۔
ٹرین سٹیشن سے نکلتے ہی خاتون اور اس کے بچوں کو بچانے لے لیے پلیٹ فارم پر افراتفری مچ گئی۔
ٹرین کے اس دل دہلا دینے والے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دے رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں اپنے بچوں سمیت ٹرین کی پٹری پر گری ہوئی ہے اور ٹرین ان پر سے گزر رہی ہے۔
मौत के सामने जीती मां की ममता. #Bihar के #Barh रेलवे स्टेशन से वीडियो. भीड़ में मां, दो बच्चों संग पटरी पर गिरी. ट्रेन चलने लगी. 3 जिंदगियों के सामने मौत खड़ी थी. और दूसरी तरफ मां. उधर ट्रेन की रफ्तार थी. तो इधर मां की ममता. 25 सेकेंड बाद मां जीती. मौत हारी. #viralvideo #barh pic.twitter.com/bsDxbD0EFS
— Sunil Maurya (@smaurya_journo) December 24, 2023
یہ بھی پڑھیں:سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی پاکستان سے برطانیہ واپسی کیلئے درخواست
ٹرین کے گزرتے ہی عورت پٹری پر ساکت پڑی نظر آئی جس کے بعد تیزی سے مسافروں کا ایک گروپ نیچے چھلانگ لگا کر انہیں بچاتا ہے۔
حکام کے مطابق تینوں اس حادثہ میں معجزانہ طور پر بغیر کسی خراش کے محفوظ رہے تاہم متاثرہ فیملی کو طبی معائنہ کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔